فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی تشہیری مہم زور و شور سے جاری

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی تشہیری مہم زور و شور سے جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) گلوکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی تشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اور ریلیز سے پہلے سب سے اہم مرحلہ فلم کی تشہیر کا ہوتا ہے جس کے لیے اداکاروں کو طرح طرح کے اچھوتے انداز اپنانے پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کی کاسٹ بھی تشہیر کے لیے لاہور کے مقامی شاپنگ مال پہنچ گئی جہاں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔

علی ظفر، مایا علی، نیئر اعجاز، سیمی راحیل اور احمد کو اپنے درمیان پاکر لوگوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور چند ہی لمحوں میں شاپنگ مال میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ فلم کے مرکزی کرداروں علی ظفر اور مایا علی نے اسٹیج پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی جب کہ مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ سیلفیز بناتے رہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

بھارتی فلمسازکلپنا لاجمی چل بسیں

بھارتی فلمسازکلپنا لاجمی چل بسیں

معروف فلمسازکلپنا لاجمی ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں اتوار کی صبح 61برس کی عمر میں چل بسیں۔وہ گزشتہ کئی سال سے کڈنی کے کینسر میں مبتلاتھیں۔کلپنا کی اچانک موت سے بالی وڈ کی دنیا میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ اداکارہ ہما قریشی نے بھی ... مزید

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments