بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ماڈلنگ شروع کردی

جمعرات 12 جولائی 2018 13:54

بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ماڈلنگ شروع کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) اپنے شوہر بھارتی فاسٹ بائولر محمد شامی سے شدید اختلافات اور علیحدگی کے بعد حسین جہاں نے دوبار ہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل محمد شامی کو اپنی اہلیہ کی جانب سے دوسری خواتین سے تعلقات کی بنا پر انتہائی سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان نوبت علیحدگی تک جا پہنچی اور اب حسین جہاں نے ایک مرتبہ پھر شوبز کی دنیا میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوچکا ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :