کینیڈا میں سیلفی نہ بنوانے پر سلمان خان کے مداح کی کترینہ سے بدتمیزی

کینیڈا میں سیلفی نہ بنوانے پر سلمان خان کے مداح کی کترینہ سے بدتمیزی
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو کینیڈا میں مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنانا مہنگا پڑگیا۔کترینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ’دبنگ ٹورز‘ پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہیں کئی شوز میں پرفارم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی ٹورنٹو کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے مداح اپنے ساتھ تصویر نہ بنوانے پر کترینہ کیف سے بدتمیزی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کینیڈا میں شاپنگ کرکے واپس روانہ ہونے کے لیے گاڑی کی طرف جانے لگیں تو وہاں موجود مداحوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنانے کی ضد کی تاہم اداکارہ نے انکار کردیا۔مداحوں کو کترینہ کیف کا انکار پسند نہیں آیا تو انہوں نے ان پر جملے کسنا شروع کردیے اور کہا کہ ’ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں‘۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 14:00:50

Your Thoughts and Comments