لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

جمعرات 12 جولائی 2018 14:00

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔مدھو بالا نے بالی وڈ میں کئی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار ماضی کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا اصلی نام ممتاز جہاں بیگم ہے جنہوں نے 9 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا لیکن 1947 کی فلم ’نیل کمال‘ سے بطور مرکزی کردار بالی وڈ میں انٹری دی۔

انہوں نے ’پارس‘، ’محل‘، ’دولت‘،’اپرادی‘، ’نرالا‘ اور ’مغل اعظم‘ سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں کام کیا اور فلم ’مغل اعظم‘ میں ’انار کلی‘ کا کردار اب تک فلم بینوں کو یاد ہے۔مدھو بالا کی زندگی پر ان کی بہن مدھر بھوشن نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے اور اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ اپنی بہن کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے کئی ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گی۔
وقت اشاعت : 12/07/2018 - 14:00:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :