اگر خواتین کے لئے آئٹم نمبر قابل اعتراض نہیں ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں، علی ظفر

جمعرات 12 جولائی 2018 15:00

اگر خواتین کے لئے آئٹم نمبر قابل اعتراض نہیں ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں، علی ظفر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر خواتین کے لئے آئٹم نمبر قابل اعتراض نہیں ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور سے ٹیلی فون پر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے گفتگو کے دوران فلموں میں آئٹم نمبرز کے بڑھتے ہوئے رحجان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس پر گانے پر منحصرکرتا ہے کہ وہ کیسا ہے، آزادی اظہار ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے پاس ہے، ہمارے پاس اس چیز کا حق ہونا چاہیئے لیکن اسے کیسے استعمال کیا جائے یہ بہت اہم بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئٹم نمبر کسی خاتون کی عزت میں کمی کا باعث نہ بنے، نہ ہی ان کے لئے قابل اعتراض ہو اور اسے تفریحی انداز میں فلمایا گیا ہو تو اس میں مجھے کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا لیکن اگر آئٹم نمبر اچھے انداز میں نہیں فلمایا گیا تو میں بھی ذاتی طور پر اس سے دور رہوں گا۔ علی ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ رواں سال 20جولائی کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/07/2018 - 15:00:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :