راج کمار ہیرانی کا رنبیر کے ساتھ 5 نئی فلمیں کرنے کا عندیہ

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’’سنجو‘‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ مزید 5نئی فلمیں کرنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

باھرتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ مزید 5 فلمیں کرنے کا عندیہ دیا ہے لیکن انہوں نے فلموں کے حوالے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جبکہ فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 15:00:17

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments