صوبیہ خان اور زارا اکبر کی لندن میں شاندار پرفارمنس

صوبیہ خان اور زارا اکبر کی لندن میں شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء)اداکارہ صوبیہ خان اور زارا اکبر نے لندن میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبیہ خان ، نیہا بلوچ ، گلفام ،آغا ماجد ، سلیم البیلا اور پرویز خان آٹھ جولائی کو اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے لندن روانہ ہوئے تھے جبکہ اداکارہ زارا اکبر نے انہیں وہاں سے ہی جوائن کیا تھا ۔ گزشتہ روز اسٹیج ڈرامے میں زارا اکبر اور صوبیہ خان نے اپنی خوبصورت رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس پر ہال میں موجود شائقین نے انہیں بھرپور داد دی ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 19:21:11

Your Thoughts and Comments