فلم"لوڈویڈنگ"کا دوسرا ٹیزر جاری، شائقین کی بے حد پذیرائی

جمعرات 12 جولائی 2018 20:49

فلم"لوڈویڈنگ"کا دوسرا ٹیزر جاری، شائقین کی بے حد پذیرائی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) نئی آنے والی فلم" لوڈ ویڈنگ" کا دوسرو ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا، جس کے ریلیز ہوتے ہی شائقین سینما نے اپنی پسندیدگی کا اظہار مختلف سماجی ویب سائٹس پر کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

" فلم والا پیکچرز" کے بینر تلے بنے والی اس فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفی اورمہوش حیات نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکا رنبیل قریشی ہیں اور فلم کے پروڈیوسر مہدی علی اور فضاء علی مرزا ہیں۔ فلم " لوڈویڈنگ" کے ٹیزر کوشائقین سینما کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔فلم کا باقاعدہ ٹریلر بہت جلد ریلیز کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 20:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :