شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں‘پریانکا چوپڑا

شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی شادی سے کوئی خاتون چھوٹی یا بڑی ہوجاتی ہے

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:12

شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں‘پریانکا چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔انہوں نے امریکی گلوکار سے تعلقات اور جلد ہی ان سے منگنی کی خبروں کی باتیں سامنے آنے کے بعد پہلی بار اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔اگرچہ 35 سالہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل بھی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ جلد سے جلد شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے ماضی میں محبت اور فیمنزم کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے اور انہوں نے کبھی بھی محبت کو شادی اور شادی کو فیمنزم سے جوڑنے کی بات نہیں کی۔اب انہوں نے ایک بار پھر محبت، شادی اور فیمنزم کے حوالے سے اپنے خیالات اور خواہشات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شوبز نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی شادی سے کوئی خاتون چھوٹی یا بڑی ہوجاتی ہے۔

پگی چوپس کے مطابق انہیں شادی جیسے رشتے اور رسم سے بے حد لگاؤ ہے اور کئی معاملات کو سامنے رکھنے کے بعد اس بات کی حامی ہیں کہ انسان کو جلد سے جلد شادی کرنی چاہیے۔پریانکا چوپڑا نے شادی اور فیمنزم کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں نہیں لگتا کہ شادی کسی بھی خاتون کو بڑی یا چھوٹی فیمنزسٹ بناسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 12:12:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :