انگد بیدی اچھا شوہر اور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص اور قابل اعتماد بھی ہیں، نیہا دھوپیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:32

ممبئی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا کہ انگد بیدی اچھا شوہر اور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص اور قابل اعتماد بھی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا نے فلم ’’سورما ‘‘ کی سکریننگ کے موقع پر شوہر و اداکار انگد بیدی کے ساتھ بنائی گئی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے ہاکی کے کھلاڑی سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم ’’سورما‘‘ میں ان کے بڑے بھائی بکرم جیت سنگھ کا کردار ادا کیا ہے اس پر مجھے آپ پر فخر ہے، آپ اچھے شوہر اور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ مخلص اور قابل اعتماد بھی ہیں۔

نیہا دھوپیا فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ میں دکھائی دیں گی جو رواں سال 14ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 13:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :