فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی لندن میں عکسبندی جاری

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:32

ممبئی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار، بوبی دیول اور رتیش دیش مکھ فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی لندن میں عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ساجد خان کی کامیڈی فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی 9جولائی کو لندن میں عکسبندی شروع کی گئی جس میں اداکار اکشے کمار، بوبی دیول اور رتیش دیش مکھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں فلم کے گانے ’’مے آئی سے‘‘ کی عکسبندی جاری ہے جبکہ فلم میں اداکارہ کریتی سینن اور کریتی کھربنڈا بھی شامل ہیں، فلم آئندہ سال 25اکتوبر کو 2ڈی، 3ڈی اور آئی میکس 3ڈی میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/07/2018 - 13:32:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :