ودیا بالن نے نئی فلم کے لئے ہارمونیئم بجانا سیکھ لیا

منگل 17 جولائی 2018 13:40

ودیا بالن نے نئی فلم کے لئے ہارمونیئم بجانا سیکھ لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے نئی فلم کے لئے ہارمونیئم بجانا سیکھ لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے نئی فلم کے لئے ہارمونیئم سیکھ لیا جس کے لئے انہوں نے موسیقار نیتن شکر سے میوزک کلاسیں لی ہیں اور اس کی بنیادی چیزیں صرف 6روز میں سیکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کے استاد و موسیقار نیتن شنکر نے سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کی ہے جس میں ودیا بالن اپنے استاد کی دی گئی ہدایات پر عمل کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 17/07/2018 - 13:40:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :