معروف پاکستانی اداکار انتقال کر گئے

منگل 17 جولائی 2018 15:55

معروف پاکستانی اداکار انتقال کر گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) اسٹیج اور ٹی وی کے معروف فنکار تنویر خان انتقال کرگئے ہیں، مرحوم ایک عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان دنوں مقامی اسپتال زیر علاج تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کا کامیڈی اداکاروں میں بڑا مقام تھا، مارشل لائ کے دور میں ضیاالحق کی نقل اتارنے پر انہیں قید کی سزا دی گئی تھی۔

مرحوم نے کئی مشہور اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کامیڈی رول ادا کیے۔ تنویر خان کے بھائی شفیق خان نے بتایا کہ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ان کی رہائشگاہ فرح سینٹر کے قریب مسجد فاروق اعظم فیڈرل بی ایریا بلاک 7 نزد باغ مصطفی میں ادا کی جائیگی جبکہ مرحوم کو شاہ محمد قبرستان نارتھ کراچی ڈسکو موڑ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 15:55:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :