وقت آگیا ہے بدلنے کا ، جلد اپنی پارٹی کا اعلان کروں گی۔ ماہرہ خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جولائی 2018 16:34

وقت آگیا ہے بدلنے کا ، جلد اپنی پارٹی کا اعلان کروں گی۔ ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2018ء) :پاکستان کی معروف فلمسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ میں لکھا کہ وقت آگیا ہے بدلنے کا ، کیونکہ صرف اُٹھنا کافی نہیں ہے۔ اپنی پوسٹ میں ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں پریس کانفرنس میں بہت جلد اپنی پارٹی کا اعلان کروں گی۔
پوسٹ میں ماہرہ خان نے ساتھی اداکارہ اُشنا شاہ کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اُشنا شاہ نے اپنی پارٹی کا اعلان کیا ۔ اُشنا شاہ کی پارٹی کا نام '' (S.L.O.W) سوشل لیگ آف ویکرز'' ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ اُشنا شاہ کی پارٹی کا ترانہ بھی موجود ہے۔ ماہرہ خان نے ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صرف اُٹھنا کافی نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ماہرہ خان کی پارٹی کا نام کیا ہو گا؟

وقت اشاعت : 18/07/2018 - 16:34:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :