لتاجی کی طرف سے فلم ’’پھنے خان‘‘ کے گانے ’’اچھے دن‘‘ کی تعریف میرے لئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں، انیل کپور

منگل 24 جولائی 2018 12:54

لتاجی کی طرف سے فلم ’’پھنے خان‘‘ کے گانے ’’اچھے دن‘‘ کی تعریف میرے لئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں، انیل کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی طرف سے فلم ’’پھنے خان‘‘ کے گانے ’’اچھے دن‘‘ کی تعریف میرے لئے کسی ایوارڈ سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

انیل کپور نے لتا منگیشکر کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گانے ’’اچھے دن ‘‘پر پسند یدگی کا اظہار کیا تھا۔لتا منگیشکر نے انیل کپور کو مخا طبکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی فیملی کا حصہ ہیں اور ہمیشہ ان کی دعاوں میں ہیں۔ اداکار انیل کپور کی فلم ’’پھنے خان‘‘ 3اگست کو نمائش کے کئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2018 - 12:54:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :