فرحان اختر کی فلم ’’دا سکائے از پنک‘‘ میں اپنے کردارکے لئے تیاریاں شروع

منگل 24 جولائی 2018 13:04

فرحان اختر کی فلم ’’دا سکائے از پنک‘‘ میں اپنے کردارکے لئے تیاریاں شروع
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار فرحان اختر نے فلم ’’دا سکائے از پنک‘‘میں اپنے کردار کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورسٹائل اداکار، ہدایتکار، فلمساز و گلوکار فرحان اختر نے فلم کے سکرپٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور فلم کے لئے ان پر بھروسہ کرنے پر وہ ہدایتکارہ شونالی بوس کے شکرگزار ہیں۔ فلم میں فرحان اختر کے ساتھ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی،جو اصلاحی مقرر عائشہ چوہدری اور ان کے خاندان کی سچی کہانی کی مبنی ہے جبکہ حالیہ اطلاعات کے مطابق فلم کی عکسبندی رواں سال 8اگست سے شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:04:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :