پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ‘صبا قمر

منگل 24 جولائی 2018 13:42

پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ‘صبا قمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) اپنی اداکاری و ماڈلنگ سے لوگوں کے دل جیتنے والی صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔

اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے جو میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور اندازہ ہوا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے ۔
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:42:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :