ْبڑے بجٹ کی فلمیں اور اداکار میرے لئے اہم نہیں کردار کو بھی مساوی دیکھتی ہوں ، سونم کپور

منگل 24 جولائی 2018 13:42

ْبڑے بجٹ کی فلمیں اور اداکار میرے لئے اہم نہیں کردار کو بھی مساوی دیکھتی ہوں ، سونم کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ بڑے بجٹ کی فلمیں اور اداکار میرے لئے اہم نہیں ہیں اپنے کردارکو بھی مساوی دیکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونم نے کہا کہ میرے لیے کسی بھی فلم میں کام کرنے کیلئے اداکار اہم نہیں ہوتے بلکہ میں فلم میں ڈائریکٹر اور اپنا کردار دیکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ فلم میں میرے ساتھ فلاں اداکار ہو تو میں کام کرونگی بلکہ یہ تو ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلمیں کبھی میرا کرائیٹیریا نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب فلم کے لئے بہترین کردار بھی انتہائی ضروری ہے۔

وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:42:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :