یہ جھوٹ ہے ، ہندی سینما کے ولن اتنی اچھی شخصیت کے مالک نہیں ہوتے

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خطاب پر بھارتی ڈائریکٹر کا تمسخرانہ ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 جولائی 2018 19:02

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے انتخابات 2018ء کی کامیابی کے بعد پہلا پالیسی خطاب کیا جس نے سب کے دل جیت لیے ۔ عمران خان کے اس خطاب کو نہ صرف پاکستانی ٹی وی چینلز پر لائیو دکھایا گیا بلکہ غیر ملکی ٹی وی چینلز پر بھی عمران خان کے اس خطاب کو لائیو کوریج دی گئی ۔ اپنے اس خطاب میں عمران خان نے کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی پر بات کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا بھی تذکرہ کیا۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے بھارتی میڈیا پر شائع اور نشر ہونے والی خبروں کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ میں واحد پاکستانی ہوں جس کی کرکٹ کی وجہ سے بھارت میں سب سے زیادہ وا قفیت ہے لیکن بھارتی میڈیا نے مجھے بھارتی فلموں کا ایک ولن بنا کر پیش کیا جو منفی کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے اس بیان نے بھارتی ٹی وی چینلز کی توجہ حاصل کر لی۔

بھارتی انڈسٹری کے ایک ڈائریکٹر راجہ سین نے عمران خان کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے، کیونکہ ہندی سینما میں کبھی کوئی ولن اتنا خوبصورت نہیں ہوتا۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خطاب کو جہاں پاکستانی قوم نے سراہا وہیں اس خطاب کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپے پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی باتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے پاک بھارت تعلقات پر جو کچھ بھی کہا میں بھی ٹی وی چینلز پر وہی کہتا آ رہا ہوں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اپنے ''ملک'' کا میرے ''ملک'' سے تعلق بہتر بناسکیں۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پہلا پالیسی خطاب کیا جس میں انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر بھی بات کی۔ پالیسی خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے بارے مجھے افسوس ہوا کہ جیسے انہوں نے الیکشن میں میرے خلاف رپورٹ کیا اور میرے بارے میں غلط تاثر دیا۔

میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ ہم غربت ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں گے۔بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑا ایشو کشمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی لیڈرشپ ہمارے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ میں ہندوستان کو کہتا ہوں کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھائیں گے۔
وقت اشاعت : 26/07/2018 - 19:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :