عمران خان کو یہاں تک پہنچنے میں 25 سال لگ گئے،،کپیل دیو

جمعہ 27 جولائی 2018 19:07

عمران خان کو یہاں تک پہنچنے میں 25 سال لگ گئے،،کپیل دیو
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) بھارت کے سابق کرکٹرکپل دیونے عمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان کی کامیابی پاکستان کو بہتری کی طرف لے جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹرکپل دیو نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں تب بھی جنون تھا، اب بھی ہے، عمران خان کو 25 سال لگ گئے، اس مقام تک پہنچنے کے لئے، ان میں عمران لیڈرشپ کی سوچ ہے۔کپل دیو کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں عمران کی کامیابی پاکستان بہتری کی طرف لے جائے گی اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا تو ہمیں بڑی خوشی ہوگی۔

وقت اشاعت : 27/07/2018 - 19:07:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :