پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے‘راحت فتح علی خان

پوری دنیا میں استاد نصرت فتح علی خان جیسا کوئی گائیک نہیں‘انٹرویو

جمعہ 27 جولائی 2018 19:16

پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے‘راحت فتح علی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور پوری دنیا میں صرف ایک استاد نصرت فتح علی خان جیسا گائیک نہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میںہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل ، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے۔جو کوئی بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ بلکہ ہمارا فخر ہے اور ہمیں اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یقینا اس کے موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/07/2018 - 19:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :