مشکل وقت میں سینما مالکان اپنی فلموں کو بھرپور سپورٹ کریں مہوش حیات

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:56

مشکل وقت میں سینما مالکان اپنی فلموں کو بھرپور سپورٹ کریں مہوش حیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سینما مالکان اپنی فلموں کو بھرپور سپورٹ کریں اور ہمیں معیار کو بہتر بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی جانب سے فلموں پر بڑی سرمایہ کاری کی جاتی ہے ۔پاکستانی شائقین کو چاہیے کہ وہ اپنی فلموں کو پذیرائی دیں تاکہ ہماری انڈسٹری کو مضبوط بنیادیں میسر آ سکیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلسل کے ساتھ معیاری فلمیں بنا کر مقابلے کی دوڑ میں شامل ہو کر بھارت کی فلم انڈسٹری کو پیچھے چھوڑنے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 28/07/2018 - 18:56:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :