گلوکاری انتہائی مشکل فن ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکارہ شاہدہ منی

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:00

گلوکاری انتہائی مشکل فن ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکارہ شاہدہ منی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ گلوکاری انتہائی مشکل فن ہے جس کیلئے برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ، سر کی سین کو سمجھنے کیلئے بھی استاد کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی خود کو بڑی گلوکارہ نہیں سمجھا بلکہ جب بھی پرفارم کرتی ہوں تومیر ے ذہن میں ہوتا ہے کہ آج میرا پہلا دن ہے اور جس قدر ہوسکے اچھے انداز میں پرفارم کروں ۔

میںنے باقاعدہ ماہرا ستادوں سے گلوکاری کی تربیت حاصل کی ہے اور روزانہ گانے کی ریاضت کیلئے چار گھنٹے کا وقت نکالتی ہوں ۔ سردی گرمی کی پراہ کئے بغیر ریاضت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ گلوکارہ نے نے کہا کہ پاکستان کی دھرتی میں ایسے عظیم گلوکار پیدا ہوئے ہیں جنہوںنے اپنی گائیکی سے پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا ۔
وقت اشاعت : 28/07/2018 - 19:00:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :