کیریئر کے آغاز میں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے وقت لگا، ڈیانا پنٹے

پیر 30 جولائی 2018 13:01

کیریئر کے آغاز میں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے وقت لگا، ڈیانا پنٹے
ممبئی۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے اگرچہ وقت لگالیکن میں نے خود اپنی شناخت بنا لی ہے جس پر مجھے خوشی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ فلم ’’کاک ٹیل ‘‘ ان کے کیریئر کے لئے بہترین فلم تھی لیکن میں جانتی تھی کہ مجھے یقینی معیار کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے کوشش کرنی ہو گی لہذا اس وقت میں فلم انڈسٹری میں نئی تھی اور مجھ پر اس صورتحال کے پیش نظر معیاری سکرپٹ اور اچھی فلم کے انتخاب کا دبائو تھاجس کے 4سال بعد فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ میرے فلمی کیریئر کے لئے اہم ترین فلم ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اب جب میں اپنے کیریئر کے آغاز پر نظر ڈالوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ مجھے گرچہ فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لئے وقت لگا لیکن میں نے خود اپنی شناخت بنا لی ہے جس پر مجھے خوشی ہے۔
وقت اشاعت : 30/07/2018 - 13:01:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :