بپاشا باسو فٹنس پر مبنی کتاب لکھیں گی

منگل 31 جولائی 2018 13:35

بپاشا باسو فٹنس پر مبنی کتاب لکھیں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو فٹنس پر مبنی ایک کتاب لکھیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بپاشا باسو فٹنس وڈیوز کے بعد اب اس موضوع پر ایک کتاب بھی لکھیں گی۔

(جاری ہے)

کتاب پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو آئندہ سال شائع کی جائے گی۔ اس سے قبل فٹنس پر مبنی کتاب شیلپا شیٹھی بھی لکھ چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/07/2018 - 13:35:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :