فرحان اختر اور رتیش سدھوانی ہدایتکار راہول ڈھولکیا کے ساتھ ممبئی فائر فائٹرز پر مبنی ایکشن فلم بنائیں گے

منگل 31 جولائی 2018 14:44

فرحان اختر اور رتیش سدھوانی ہدایتکار راہول ڈھولکیا کے ساتھ ممبئی فائر فائٹرز پر مبنی ایکشن فلم بنائیں گے
ممبیء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار و فلمسا فرحان اختر اور رتیش سدھوانی ہدایتکار راہول ڈھولکیا کے ساتھ ممبئی فائر فائٹرز پر مبنی ایکشن فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ہدایتکار راہول ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ شہر میں گزشتہ آگ لگنے کے واقعات اور اس میں جانوں کے ضیاع نے مجھے مجبور کیا کہ فائر فاٹرز جیسے ہیروز جنہیں ہم نہیں جانتے ان پر بھی فلم بنانی چاہیئے، اس سلسلے میں سکرپٹ پر فرحان اختر نے بہت تعاون کیا اور فلم ’’رئیس ‘‘ کی کامیابی کے بعد فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے علاوہ اس فلم کے لئے کوئی فلمساز بہتر نہیں خیال کیا، فلم کی کہانی ممبئی فائر فائٹر کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ٹیم کو مختلف ایمرجنسی کالز کے حوالے سے بتاتا ہے۔

وقت اشاعت : 31/07/2018 - 14:44:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :