راج کمار رائو اپنے کردارکی روح میں اتر جاتے ہیں، انیل کپور

منگل 31 جولائی 2018 14:57

راج کمار رائو اپنے کردارکی روح میں اتر جاتے ہیں، انیل کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ راج کمار رائو اپنے کردارکی روح میں اتر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے راج کمار رائو کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کا کام دیکھا ہے، راج کمار کی اداکاری بہت زیادہ حقیقت کے قریب ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے کردار کی روح میں اتر جاتے ہیں، ان میں کوئی بناوٹ نہیں ہے، وہ حقیقت اور عاجزی پسند انسان ہیں، وہ صرف اپنا کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راج کمار رائو کے ساتھ فلم ’’پھنے خان‘‘ اور ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘ میں کام کرنے میں بہت مزا آیا اگر وہ فلم کا حصہ نہ ہوتے تو مجھے کام کرنے میں زیادہ مزا نہیں آنا تھا کیونکہ میں اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے راج کمار رائو سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
وقت اشاعت : 31/07/2018 - 14:57:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :