عرفان خان کے ساتھ کا کرنے کے لئے فلم ’’کارواں ‘‘ کی پیشکش قبول کی، دلقیر سلمان

منگل 31 جولائی 2018 14:57

عرفان خان کے ساتھ کا کرنے کے لئے فلم ’’کارواں ‘‘ کی پیشکش قبول کی، دلقیر سلمان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار دلقیر سلمان نے کہا ہے اداکار عرفان خان کی وجہ سے فلم ’’کارواں ‘‘ کی پیشکش قبول کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلقیر سلمان نے اپنے انٹرویو میں فلم ’’کارواں‘‘ کی پیشکش قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان خان کے بہت بڑے مداح ہیں، ان کی فلمیں بہت زیادہ دیکھی جاتی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے یہ فلم بہت بڑا موقع تھا۔مذکورہ فلم جمعہ کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 31/07/2018 - 14:57:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :