پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے نئی حکومت سے توقعات وابستہ کر لیں

یقین ہے کہ نئی حکومت فلم انڈسٹری کو بڑا ریلیف پیکج دیگی ، انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو گی

بدھ 1 اگست 2018 13:00

پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے نئی حکومت سے توقعات وابستہ کر لیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے نئی حکومت سے توقعات وابستہ کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں ، پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں نے فلم انڈسٹری کی فلاح و بہبود کے لئے تحریک انصاف کی حکومت سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رائٹر و ڈائریکٹر پرویز کلیم ، ناصر ادیب ، مصطفی قریشی ، شان ،جاوید شیخ ، غلام محی الدین ،اسلم شیخ ، ہمایوں سعید ، میرا ، ریما ، مدیحہ شاہ ، ،مائرہ خان ، سونیا حسین ، مہوش حیات ، فہد مصطفی ، ندا یاسر ، یاسر نواز ، جویریہ سعود ، عروہ حسین ، ماورا حسین ،معمر رانا ، شفقت چیمہ اور حیدر سلطان نے کہا کہ جو کام پچھلی حکومتوں نے نہیں کیا ہمیں امید ہے کہ آنے والی حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گی جس سے اسکا فروغ ممکن ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نئی آنے والی حکومت فلم انڈسٹری کو بڑا ریلیف پیکج دے گی جس سے انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے گی ۔
وقت اشاعت : 01/08/2018 - 13:00:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :