فلمسٹار ثناء نے بہترین سپورٹنگ رول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

بدھ 1 اگست 2018 13:00

فلمسٹار ثناء نے بہترین سپورٹنگ رول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) فلمسٹار ثناء نے کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں بہترین سپورٹنگ رول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایوارڈ شو میں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ثناء کو ڈرامہ سیریل ’’الف اعلیٰ اور انسان ‘‘ میں بہترین سپورٹنگ رول پر ایوارڈ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فلمسٹار ثناء نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرا نہیں بلکہ پوری ڈرامہ ٹیم کا ہے اور رائٹر اور ڈائریکٹر بھی برابر کے حصے دار ہیں ۔ ڈرامہ سیریل میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور بروے کار لاتے ہوئے کردار کو ادا کیا جس کا نتیجہ ایوارڈ کی صورت میں میرے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کے لئے حوصلہ افزائی اور آکسیجن کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو آتی ہے اور یہی ایوارڈ کا مقصد ہوتا ہے کہ کسی فنکار کی اچھی کارکردگی پر اسکی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔
وقت اشاعت : 01/08/2018 - 13:00:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :