ْبھارت میں لوگ مقابلہ حسن جیتنے والیوں کو ہی بطور ماڈلز پہچاننا شروع کرتے ہیں، لارا دتا

بدھ 1 اگست 2018 15:10

ْبھارت میں لوگ مقابلہ حسن جیتنے والیوں کو ہی بطور ماڈلز پہچاننا شروع کرتے ہیں، لارا دتا
ممبئی ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بھارت میں لوگ ماڈلز کو صرف اس وقت ہی تسلیم کرنا شروع کرتے ہیں جب وہ کوئی عالمی مقابلہ حسن جیت کر ماڈلنگ میں آئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ و ماڈل لارا دتا نے 2017ء کی بھارتی مس ورلڈ منوشی چلر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس ورلڈ کا تاج جیتنے سے قبل لوگ ان کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے تھے حالانکہ وہ ماڈلنگ کر رہی تھی لیکن جب انہوں نے 2017ء کا مس ورلڈ کا خطاب جیتا تو لوگوں نے ان کی تعریف کرنا شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی امیدواروں سے متعلق جاننا بہت اہم ہے کیونکہ اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ لارا دتا ان دنوں مس انڈیا کی امیدواروں کو تربیت دے رہی ہیں جس کی فاتح مس یونیورس کے مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔
وقت اشاعت : 01/08/2018 - 15:10:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :