ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈزنی فلم’’جنگل کروز‘‘کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیا

فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیو اور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال 11اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے

جمعرات 2 اگست 2018 13:17

ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈزنی فلم’’جنگل کروز‘‘کا پہلا ٹیزر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اور سابق ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک اور ایمیلی بلنٹ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈزنی فلم 'جنگل کروزکا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار جوامی کولٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بوٹ کپتان کے گرد گھوم رہی ہے جو انوکھے درخت کی تلاش میں ٹیم کے ساتھ ملکر پراسرار جنگل کا رخ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس گھنے جنگل میں پہنچ کر غیر معمولی طاقت کا حامل درخت تلاش کرتے ہوئے ان کا سامنا خطرناک جنگلی جانوروں سے ہوتاہے جو ان کے خون کے پیاسے ہو جاتے ہیں۔ڈینی گارشیا ، ڈیوین جانسن اور جان ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ ہیرو ڈیوین جانسن اورایمیلی بلنٹ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جان ریکوا ،ایجر ریمریز،پال گیامٹی ،اینڈی نیمن اور جیک وائٹ ہال سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ایڈونچر ، ڈرامے اور سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیو اور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال 11اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 02/08/2018 - 13:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :