انیل کپور سے ملاقات، مادھوری ڈکشت نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی

جمعرات 2 اگست 2018 13:52

انیل کپور سے ملاقات، مادھوری ڈکشت نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے انیل کپور کے ساتھ ایئرپورٹ پر ملاقات کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اداکار انیل کپور کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر کے نیچے لکھا ہے ’’کیا جھکاس لمحہ آپ کے ساتھ ٹکرائو کا ایئرپورٹ پر انیل کپور!‘‘۔ دونوں اداکار روزمرہ کے لباس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے دونوں اداکار ایک لمبے عرصے کے بعد فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 02/08/2018 - 13:52:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :