فلم " لوڈ ویڈنگ "کا میوزک ریلیزکردیا گیا
جمعرات 2 اگست 2018 16:58
(جاری ہے)
فلم کا ڈانس نمبر گانا ایک رومینٹک سانگ ہے، جسے سامعین ہر موڈ میں سن سکتے ہیں، جبکہ فلمی گانوں میں زیادہ تر پنجابی رنگ نمایاں ہے۔فلم کا ریلیز کردہ ویڈیو ٹریک کا گانا ایک رومینٹک سانگ ہے جسے فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات پر فلمایا گیا ہے، گانے میں دونوں ہی باصلاحیت فنکاروں نے گانے کے مزاج کے مطابق تاثرات دیتے ہوئے ڈانس پرفارم کیا ہے ، امید ہے دونوں کا رقص شائقین کے دل موہ لے گا۔
فلم کے ریلیز کردہ گانوں میں رنگیا، گڈ لک، منڈے لاہور دے، کوچ نہ کریں، اور فکیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر فلم والا پکچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فضا علی میرزا کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ ہماری پیش کی گئی گزشتہ تینوں فلموں سے مختلف اور اس کے گانوں میں بھی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ شائقین کو ہماری یہ کاوش یقینا پسند آئے گی، اور وہ اک بارپنجاب کے رنگوں میں کھو جائیں گے۔ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ فلم میں موسیقی کا استعمال ناگزیر ہے، اور اگر فلم کی کہانی کے ساتھ موسیقی بھی لاجواب ہوتو پھر فلم کو پذیرائی حاصل کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا، فلم میں ایکٹرز سمیت تمام ہی عملے کی بھرپورمحنت اور لگن شامل ہے، امید ہے شائقین ثقافت سے بھرپور فلم کو دیکھنے کے لیے سینماوں کا رخ کریں گے اور ہماری اس کوشش کو سراہیں گے۔فلم عید الاضحی پر ڈسٹریبیوشن کلب کے تعاون سے پاکستان اور زی میوزک انٹرنیشنل کے تحت دنیا بھر میں 22اگست کو ریلیز کی جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Richard Madden
Shailene Woodley
Alyson Hannigan
Stephen Amell
Manzar Sehbai
Saif Ali Khan
Ksenia Solo
Jennifer Garner
Kajol
Kajal Aggarwal
Mary-Louise Parker
ishal fayaz
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا