فلموں میں میوزک کے عروج کا دور زوال کی طرف جا رہا ہے، اے آر رحمان

جمعہ 3 اگست 2018 15:58

فلموں میں میوزک کے عروج کا دور زوال کی طرف جا رہا ہے، اے آر رحمان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) بالی وڈ گلوکار و کمپوزر اے آر رحمان نے فلموں کے گانوں کو بغیر ماں کے بچے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلموں میں میوزک کے عروج کا دور زوال کی طرف جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار و کمپوزر اے آر رحمان نے فلموں کے گانوں کو بغیر ماں کے بچے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری میں بہت سے اچھے کمپوزر کام کر رہے ہیں لیکن فلموں میں میوزک کے عروج کا دور زوال کی طرف جارہا ہے اور میرا خیال ہے کہ بالی وڈ فلموں کے گانے بغیر ماں کے بچہ ہیں جہاں ایک فلم میں بہت سے میوزک کمپوزرز ایک ہی گانے پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/08/2018 - 15:58:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :