شوبز میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے آئی ،

اداکارہ نہ ہوتی تو شاید ایک اچھی صحافی ضرور ہوتی ‘بشریٰ انصاری پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی ہے اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ‘سینئر اداکارہ کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 4 اگست 2018 12:17

شوبز میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے آئی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے آئی ،اگر اداکارہ نہ ہوتی تو شاید ایک اچھی صحافی ضرور ہوتی ،پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی ہے اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا،دوسروں کی نقلیں اتارا کرتی تھی اور اسی وجہ سے اکثر ڈانٹ بھی پڑتی تھی ۔

بچپن کی یہی عادت مجھے آگے لے آئی اور میں اداکارہ بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں اتفاقیہ طور پر نہیں بلکہ ایک منصوبہ بندی کر کے شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی اور مجھے جس قدر کامیابیاں ملیں وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں اور پرستاروں نے مجھے جس قدر محبت اور اپنایت دی ہے اسے میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

میرے علاوہ میری دو بہنوں نے بھی ٹی وی پر کام کیا جبکہ بڑی بہن نیلم بشیر معروف رائٹر ہیں اور ان کی کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے والد کا تعلق شعبہ صحافت سے رہا ہے ،والد سے جس قدر محبت ملی وہ آج بھی ذہن میں نقش ہے اور دنیا سے جانے کے بعد بھی وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو شاید ایک اچھی صحافی ضرور ہوتی ، اب بھی کبھی کبھار مجھے صحافی بننے کا جنون سوار ہوتا ہے مگر میں اپنے موجودہ کام سے ہی مطمئن ہوں ۔
وقت اشاعت : 04/08/2018 - 12:17:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :