ویڈیو کیوں بنائی دپیکا اور رنویر کی خاتون مداح سے بدسلوکی

رنویر سنگھ ویڈیو بنانے پر خاتون مداح پر بھڑک پڑے،دونوں نے میر ے ساتھ برا سلوک کیا،خاتون کا الزام

اتوار 5 اگست 2018 19:10

ویڈیو کیوں بنائی دپیکا اور رنویر کی خاتون مداح سے بدسلوکی
بالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ ویڈیو بنانے پر خاتون مداح پر بھڑک پڑے۔دپیکا اور رنویر ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کے دورے پر ہیں جہاں دونوں خوب سیرو تفریح کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں نے ڈزنی ورلڈ پارک کی بھی سیر کی جہاں ایک مداح زینب نے ان کی ویڈیو بنائی جس پر دپیکا نے آکر ویڈیو کو بند کردیا۔انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی زینب نامی خاتون نے لکھا کہ دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔تاہم کچھ پرستاروں نے تبصرہ کیا کہ دونوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے وہ اس وقت چھٹیوں پر ہیں

وقت اشاعت : 05/08/2018 - 19:10:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :