دنیا گھومی لیکن جنت نظیر کشمیر کا کوئی جواب نہیں، شہزاد رائے

ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے لیکن نجانے پھر بھی ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں پاکستان کے پاس سیاحت کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیںفائدہ اٹھانا چاہئے

پیر 6 اگست 2018 13:34

دنیا گھومی لیکن جنت نظیر کشمیر کا کوئی جواب نہیں، شہزاد رائے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) نامور پاکستانی گلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں نے دنیا میں بہت سی خوبصورت جگہ دیکھی ہیں لیکن جنت نظیر وادی کشمیر ان سب میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔گلوکار شہزاد رائے نہ صرف بہترین گلوکار ہیں بلکہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کے علاوہ انہیں سیاحت کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کئی خوبصورت مقامات کی سیر کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میں دنیا کے کئی خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرچکا ہوں لیکن جنت نظیر وادی آزاد کشمیر کے گاؤں آرانگ کیل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں، ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے لیکن نجانے پھر بھی ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں، پاکستان کے پاس سیاحت کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔واضح رہے کہ شہزاد رائے پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اورپاکستان کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کے لیے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان کے لیے بہترین سماجی خدمات انجام دینے کے لیے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازاجاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 13:34:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :