کرسٹن سٹیوارڈ ’’چارلیز اینجلز‘‘میں کاسٹ، فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی

بدھ 8 اگست 2018 13:53

کرسٹن سٹیوارڈ ’’چارلیز اینجلز‘‘میں کاسٹ، فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ہالی وڈ کا مشہور فلمی سلسلے ’’چارلیز اینجلز‘‘کا تیسرا سیکوئیل آئندہ سال سینما کی زینت بنے گا جس میں اداکارہ کرسٹن سٹیوارڈ مرکزی کردار ادا کریں گی۔سونی پکچرز کے مطابق فلم میں کرسٹن کے ہمراہ اداکارہ نومی سکاٹ اور ایلابلنسکا کام کریں گی جبکہ فلم کی ہدایتکارہ الزبتھ بینکس ہیں۔

(جاری ہے)

’’چارلیز اینجلز‘‘ پہلی مرتبہ 1976میں آن ائر ہوئی جس میں فارح فاشٹ،کیٹ جیکسن اور جیکلین سمتھ نے کام کیا اس سلسلے کی فلم2000 میں ریلیز ہوئی جس میں لوسی لیو،کیمرون ڈیاز اور ڈریو بیری مور نے کام کیا اور 2003میں ’’چارلیز اینجلز - فل تھروٹل‘‘کے نام سے ریلیز ہوئی جس میں ایکبار پھر لوسی لیو،کیمرون ڈیاز اور ڈریو بیری مور نے کام کیا۔نئی فلم ستمبر2019 میں ریلیز ہو گی۔
وقت اشاعت : 08/08/2018 - 13:53:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :