8 روز سے لاپتہ 22سالہ نوجوان مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد

مدیحہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی ہم مدیحہ شاہ کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے‘والدہ گھر والوں سے لڑنے کے بعد مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا، احمدکا موقف

جمعرات 9 اگست 2018 12:16

8 روز سے لاپتہ 22سالہ نوجوان مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) آٹھ روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہو گیا۔ احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ احمد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروا رکھی تھی جس کے بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر مدیحا شاہ کے گھر کی تلاشی لی گئی جب پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی تو احمد گھر سے برآمد ہوگیا جب کہ احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔دوسری جانب مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ احمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا جب کہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔ادھر خود احمد نے بھی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے جھگڑے کے بعد میں گھر سے چلا گیا تھا اور میں مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 12:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :