دھرمیندر اور بوبی دیول کی فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘‘ کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ میں شرکت

جمعرات 9 اگست 2018 14:34

دھرمیندر اور بوبی دیول کی فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘‘ کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ میں شرکت
ممبئی۔09 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار دھرمیندر اور بوبی دیول نے فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘‘ کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے ٹی وی گیم شو ’’دس کا دم‘‘ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دھرمیندر، سنی دیول اور بوبی دیول ان دنوں فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں اداکار سلمان خان کے ٹی وی گیم شو ’’دس کا دم‘‘ میں بھی شرکت کی جبکہ سلمان خان فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم 15 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 09/08/2018 - 14:34:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :