اداکارہ مدیحہ شاہ پر 22 سالہ نوجوان کو نشہ کرانے کا الزام

لاہور کے علاقے مکہ کالونی سے 8 روز قبل لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے بازیاب، اداکارہ نے الزامات مسترد کردیے

جمعرات 9 اگست 2018 22:08

اداکارہ مدیحہ شاہ پر 22 سالہ نوجوان کو نشہ کرانے کا الزام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) لاہور کے علاقے مکہ کالونی سے 8 روز قبل لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے بازیاب ہو گیا۔لاہورمیں نوجوان کی پٴْراسرارگمشدگی کا معمہ حل تو ہو گیا لیکن معاملے کی پٴْراسراریت ختم نہ ہو سکی۔ مکہ کالونی کیرہائشی 22 سالہ احمد کے گھر والوں نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

دوستوں کی نشاندہی پر وہ اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے بازیاب ہو گیا جبکہ احمد کی والدہ اور بھائی زاہد کا الزام ہے کہ اداکارہ مدیحہ شاہ ان کے بیٹے کو نشہ کراتی ہے۔لیکن خود نوجوان احمد کہتا ہے کہ وہ تو مدیحہ شاہ کے گھرملازمت کے لیے گیا تھا، گھروالوں کیالزامات غلط ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ مدیحہ شاہ کہتی ہیں کہ احمد 10 ماہ تک بطور ڈرائیور ان کاملازم رہا اور کچھ عرصہ قبل اس نے نوکری چھوڑ کر ٹیکسی چلانا شروع کردی۔

(جاری ہے)

مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ احمد کے گھر والوں نے ٹیکسی چھین کراس پر تشدد شروع کردیا اور وہ دوبارہ ملازمت کے لیے میرے پاس آیا تھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ احمد نے خود ہی اپنے گھر جانے سے انکار کردیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ گھر واپس گیا تو گھر والے پھر اس پر تشدد کریں گے۔ احمد نے خود پولیس کو بتایا کہ اسے اغوائ نہیں کیا گیا ہے۔مدیحہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ احمد کے گھر والے پیسوں کے لیے انہیں بلیک میل کررہے ہیں اور وہ جھوٹے الزامات لگانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے کر ہی کوئی قانونی کارروائی کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/08/2018 - 22:08:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :