سمیت ککڑ نے امیتابھ بچن کو اپنا آئیڈل قرار دے دیا

سمیت ککڑ نے امیتابھ بچن کو اپنا آئیڈل قرار دے دیا
ممبئی۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سمیت ککڑ نے اداکار امیتابھ بچن کو اپنا آئیڈل قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سمیت ککڑ نے اپنی نئی فلم ’’بچن‘‘ کے عنوان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بچن کے لفظ کو بہت زیادہ پوجتا ہوں، اداکار امیتابھ بچن میرے آئیڈل ہیں، ان سے انسیت بچپن سے ہی ہے، ان کی ہر فلم میرے لئے ایک یادگار لمحہ ہوتی ہے اور میری نئی فلم ’’بچن‘‘ اداکار امیتابھ بچن کی زندگی پر مبنی نہیں بلکہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن ہر کسی کے لئے ایک آئیڈیل ہیں، مجھے لگتا ہے کہ نوجوانوں کو کامیابی حاصل کرنے کے لئے ان کے نقشے قدم پر چلنا چاہیئے اور میرے لئے وہ دیوتا کا مقام رکھتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/08/2018 - 13:15:23

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments