پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل

کراچی سے اسلام آباد کیلئے فنکاروں کو 100 ریٹرن ٹکٹ مفت تقسیم کیے جانے لگے،رپورٹ

جمعہ 10 اگست 2018 21:31

پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) اربوں روپے کے خسارے کاشکار پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل جاری ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کیلئے فنکاروں کو 100 ریٹرن ٹکٹ مفت تقسیم کیے جانے لگے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مہتاب عباسی کی ہدایت پر پی ٹی وی ایوارڈ شو کی تقریب کیلئے مفت ٹکٹس جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ٹی وی کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے 96 دو طرفہ ( آنے جانی) کے ایف او سی ٹکٹ جاری کیے گئے، تین ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی حکام پی آئی اے حکام کو جواب دینے کو بھی تیار نہیں، شو بز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کی ہدایات مبینہ طور پر سابق وزیر نے دیں۔ ٹکٹ جاری کرنے والے محکمہ فنانس کے مینیجر نے ہیڈ آفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھنے کی درخواست کردی۔
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 21:31:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :