نوجوان جشن آزادی کو پرجوش انداز سے منائیں مگر خواتین کا احترام کریں ‘رابی پیرزادہ

موٹر سائیکل سے سلنسر نکالنا ، گاڑیوں میں گانے لگا کر سڑکوں پر خواتین سے بدتمیزی کرنا اچھا عمل نہیں

ہفتہ 11 اگست 2018 19:39

نوجوان جشن آزادی کو پرجوش انداز سے منائیں مگر خواتین کا احترام کریں ‘رابی پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ نوجوان جشن آزادی کو پرجوش انداز سے منائیں مگر خواتین کا احترام کریں ۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کا حق ہے مگر نوجوان موٹر سائیکل سے سلنسر نکال کر ، گاڑیوں میں گانے لگا کر سڑکوں پر خواتین سے چھیڑ خانی کرتے ہیں جو کسی بھی طور پر مناسب نہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسلامی نظریے کے تحت وجود میں آیا تھا اور ہمیں کم از کم اپنی اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین اور فیملیوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کے بہت سے طریقے ہیں مگر فیملیوں کو تنگ کرنا ، سلنسر نکالنا اس کو اچھا عمل نہیں سمجھا جا سکتا،اس طرح کرتب دکھانے والے اکثر نوجوان حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے خود بھی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں اور والدین بھی اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پر امن اور پرجوش انداز میں جشن آزادی کو منائیں مگر خواتین کا احترام کریں ۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 19:39:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :