حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی

ْ میں اٴْس وقت ایک گانے کی تشہیر میں مصروف تھی اس لئے اٴْن کی دعوت قبول نہیں کرسکی‘اداکارہ

اتوار 12 اگست 2018 11:40

حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے اٴْن سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جس کے ساتھ ہر چھوٹے سے بڑا اداکار کام کرنا چاہتا ہے لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جسے سلمان خان نے آفر کی کہ وہ ان کے ساتھ چھوٹی اسکرین شیئر کریں تاہم بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے سلو میاں کی آفر ٹھکرادی۔

(جاری ہے)

اداکارہ حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے بہت سے مداح نہ خوش ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے شو میں شرکت کیوں نہیں کی لیکن میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سونی چینل کی جانب سے شو میں شرکت کرنے کے لئے کال موصول ہوئی تھی لیکن میں نے معذرت کرلی تھی۔حنا خان نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ میں اٴْس وقت ایک گانے کی تشہیر میں مصروف تھی اس لئے میں اٴْن کی دعوت قبول نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ میری عدم شرکت نے آپ سب کو مایوس کیا ہے جس کے لئے میں معذرت چاہتی ہوں۔
وقت اشاعت : 12/08/2018 - 11:40:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :