آین بشپ پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، شاہ رخ خان

پیر 13 اگست 2018 14:18

آین بشپ پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، شاہ رخ خان
ممبئی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی آین بشپ ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و کرکٹ کمنٹیٹر آین بشپ نے ٹویٹر پر اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کنگن خان سے ہیرو کیریبیئن لیگ 2018ء ملاقات کا موقع ملا ، ان کی شخصیت ایک مثال اور عاجزی و انکساری کا احساس ہے جس پر اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ آپ سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی تھی اور اس وقت میں بول نہیں سکا لیکن آپ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 14:18:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :