عینک والا جن کا خصوصی آزادی شو کل الحمراء ہال نمبر ون میں منعقد ہوگا

پیر 13 اگست 2018 21:57

عینک والا جن کا خصوصی آزادی شو کل الحمراء ہال نمبر ون میں منعقد ہوگا
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) جشن آزادی کے حوالے سے لاہورآرٹس کونسل میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات جو صبح 9:00 بجے شروع ہوں گی، پرچم کشائی کی تقریب کے بعدفنکاروں اور الحمراء کے ملازمین کی ایک مشترکہ واک منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

12:00 بجے دوپہر بچوں کے لئے پتلی تماشہ دیکھایا جائے گا، اس کے ساتھ ہی بینڈ پرفارمنس اور کلچرل ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گا ،مقابلہ مصوری اور تحریک پاکستانی کے حوالے سے تصویری نمائش الحمراء آرٹ گیلری لگائی جائے گی، بچوں کا پسند یدہ ڈرامہ عینک والا جن کا خصوصی آزادی شو2:00 بجے الحمراء ہال نمبر ون میں دیکھا یاجائے گا جس میں الحمراء کے چیئرمین توقیر ناصر آزادی کیک کاٹیں گے، تحریک پاکستان کے حوالے سے تیار کئے جانے والی خصوصی ڈرامہ آزادی نعمت ہے دیکھا یاجائے گا۔

جس کے بعد کیپٹن(ر)عطاء محمد ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور سنیئرآرٹسٹ مسعوداختر فنکاروں میں ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کرینگے پروگرام میں شریک ہونے بچوں میں پاکستانی پرچم کی شرٹس ، ٹوپیاں، عینکیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 13/08/2018 - 21:57:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :