آج کی خواتین اگر کسی شعبے میں کامیاب ہیں تو اس کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہے ‘ماریہ واسطی

جب تک کسی عورت کو مرد کی سپورٹ نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی‘اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 25 اگست 2018 13:25

آج کی خواتین اگر کسی شعبے میں کامیاب ہیں تو اس کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہے ‘ماریہ واسطی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2018ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ آج کی خواتین اگر کسی شعبے میں کامیاب ہیں تو اس کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہے ،جب تک کسی عورت کو مرد کی سپورٹ نہ ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خواتین کی کامیابی میں والد ،بھائی اور شوہر کے ساتھ دوستوں کی سپورٹ لازمی ہے ۔

مجھے گھر والوں کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی اور یہی وجہ ہے کہ میں آج شوبز کی دنیا میں کامیاب ہوں ۔

(جاری ہے)

ماریہ واسطی نے کہا کہ میرا اداکاری کے ساتھ شو میں میزبانی کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ، میں نے ترکی میں ایک سو کے قریب شو کیے ،مہریم جبار اور ثانیہ سعید شو میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر میں نے ان کو راضی کر لیا اور جب انہوں نے شو میں شرکت کی تو ان کو خوشی کا احساس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری سے 18سے 20سال سے منسلک ہوں اسی لیے ہر فنکار سے میرا اچھا تعلق تھا جو سوال ان سے کوئی اور نہیں کر سکتا تھا وہ میں نے اپنے شو میں ان سے کیے ۔ میرے شو میں شادیاں ،طلاقیں ،جادو ٹونے نہیں تھے اور اسی وجہ سے میرا شو پاکستان اور ترکی میں بڑا مقبول ہوا ۔

وقت اشاعت : 25/08/2018 - 13:25:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :