سعودی وزارت میڈیا امور کی جانب سے حج کی اختتامی تقریب کا انعقاد ،ْفواد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی

ساتھ بہت سی یادیں سمیٹ کر واپس جارہے ہیں ،ْفواد خان کی خادم حرمین و الشریفین شاہ سلمان کو بھی حج کی کامیابی پر مبارکباد

اتوار 26 اگست 2018 13:30

سعودی وزارت میڈیا امور کی جانب سے حج کی اختتامی تقریب کا انعقاد ،ْفواد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2018ء) سعودی وزارت میڈیا امور کی جانب سے حج کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ میڈیا رپورٹ کیم طابق تقریب میں فواد خان نے پاکستان سے جانے والے حجاج کی نمائندگی کی اور سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔حج کی اختتامی تقریب میں مدعو کرنے کے لیے فواد خان نے سب سے پہلے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد علاود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مخلتف ممالک سے آئے افراد کے سامنے پاکستانی حجاج کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

فواد خان کے مطابق سعودی حکومت نے حج کے دوارن سیکیورٹی، انتظامات، اور میزبانی کی بہترین خدمات انجام دیں جو قابل ستائش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تمام حجاج اور مسلم امہ کو انتہائی محبت سے خیال رکھنے اور عازمین کے لیے تمام فرائض کو کامیابی سے انجام دینے پر مبارک باد پیش کی۔فواد خان نے خادم حرمین و الشریفین شاہ سلمان کو بھی حج کی کامیابی پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ وہ ایسے ہی اخلاص اور کوششوں سے امن کا پیغام آنے والے برسوں میں بھی دیتے رہیں۔

حج کی اختتامی تقریب میں فواد خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا حج تھا اور وہ بہت خوش ہیں اور اپنے ساتھ بہت سی یادیں سمیٹ کر واپس جارہے ہیں۔واضح رہے کہ فواد خان نے پہلی مرتبہ رواں برس اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 26/08/2018 - 13:30:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :